Tuesday, 20 August 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعظم ہاوس سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے عمران خان کو بتایا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو ہدایت کی کہ کشمیر میں نافذ کرفیو ختم کیا جائے: سینئر صحافی روف کلاسرا کا دعویٰ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو فوری ..

 

 

 

 


اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا، سینئر صحافی روف کلاسرا کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم ہاوس سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نےعمران خان کو بتایا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو ہدایت کی کہ کشمیر میں نافذ کرفیو ختم کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار روف کلاسرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینلکے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتیوزیراعظم نریندر مودی کو واضح الفاظ میں ہدایت کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کیا جائے۔ روف کلاسرا نے بتایا ہے کہ انہیں یہ خبر وزیراعظم ہاوس کے ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔
وزیراعظم ہاوس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے اراکین کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح الفاظ میں ہدایت کر دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور 5 اگست سے نافذ کرفیو فوری ختم کیا جائے۔
اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ایک مرتبہ پھر سے رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی سے رابطے کے بعد ٹیلی فون کیا۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نےامریکی صدرکواس بحران کا حل نکالنے کا کہا ہے۔مقبوضہ وادی میں کرفیو جلد ہٹایا جائے اور تشویشناک صورت حال کے پیش نظر مقبوضہ وادی میں یو این مبصرمشن بھیجےجائیں۔ وزیراعظم نےصدرٹرمپ کوبتایامقبوضہ وادی میں کرفیوکو15 دن ہوچکے ہیں جس باعث شدید انسانی بحران پیدا ہوچکا ہے۔ بھارتی اقدام کے پیچھے کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرناتھا۔وزیراعظم نے ڈونلڈٹرمپ کو بتایا کہ یہ بھارت کا یک طرفہ اقدام تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ5 اگست کے اقدامات سےخطے میں سنگین صورت حال 
پیداہوئی۔



No comments:

Post a Comment