پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے ایک افسر سمیت 6فوجی ہلاک کر دیے، کئی زخمی، 2بنکر بھی تباہ کر دیے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اگست 2019ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر تتا پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 سالہ بچے سمیت 3 پاکستانی شہری شہیدہو گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے ایک افسر سمیت 6 فوجی ہلاک کر دیے ہیں جبکہ کئی بھارتیفوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ پاک فوج نے بھارتیفوج کے 2بنکر بھی تباہ کر دیے ہیں۔
No comments:
Post a Comment