Wednesday, 7 August 2019

چینی خاتون کا کیمرے کے سامنے زندہ آکٹوپس کھانا ایک عذاب بن گیا


 Octopus nearly rips off face of Chinese livestreamer who tried to eat it alive,


ین: چین کی ایک مشہور ویڈیو بلاگر نے براہِ راست ایک لائیو ویڈیو میں زندہ آکٹوپس کھانے کا تجربہ کیا جس کے بعد انہیں لینے کے دینے پڑگئے۔
یہ خاتون چینی ویڈیو پلیٹ فارم کوائی شاؤ پر ’سی سائڈ گرل لِٹل سیون‘ کے نام سے مشہور ہیں اور انہوں لائیو شو میں آکٹوپس کھانا شروع کی لیکن اس کا اختتام ان خاتون کی تکلیف دہ چیخوں پر ہوا کیونکہ آکٹوپس ان کے چہرے سے چمٹ گئی تھی۔
پہلے خاتون نے اپنے مداحوں سے پرسکون انداز میں کہا کہ دیکھو کہ یہ کس طرح سے میرجلد سے چمٹی ہے۔ اس کے بعد آکٹوپس کو مزید جوش آجاتا ہے اور خاتون چیختی ہیں کہ یہ تکلیف دہ ہے اور میں اسے ’ہٹا نہیں پارہی‘ ۔

آخر کار خاتون آکٹوپس کو چہرے سے ہٹانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں لیکن انہیں جلد یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کے بائیں گال کے اوپری حصے سے جلد کا معمولی ٹکڑا الگ ہوگیا ہے۔ اس پر خاتون نےکہا کہ میرا چہرہ بگڑ گیا ہے اور چہرے پر خون کا دھبہ نمودار ہوتا ہے۔ اس کےبعد خاتون کہتی ہیں کہ میں اسے اگلی ویڈیو میں زندہ کھانے کا مظاہرہ کروں گی۔
چین اور مشرقی ایشیائی ممالک میں جانوروں اور بالخصوص سمندری مچھلیوں وغیرہ کو زندہ کھانے کا رحجان بھی ہے۔ لیکن ماہرین کا اصرار ہے کہ آکٹوپس کے بازوؤں تلے سینکڑوں چھوٹے چھوٹے ’سکر‘ ہوتے ہیں جو انہیں پتھروں سے چمٹائے رکھنے کا کام کرتے ہیں ۔ حملے کی صورت میں آکٹوپس اسی سے اپنا دفاع بھی کرتی ہیں۔
یہ ویڈیو چین میں مشہور ہورہی ہے اور لوگ اس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کررہے ہیں

No comments:

Post a Comment